Karballa

Saturday, October 17, 2015

Breaking News

:لاہور

(شیعہ نیوز ٹیم)
.امام بارگاہ حسینیہ کے باہر کھڑی مشکوک گاڑی پکڑی گئی
.گاڑی محرم الحرام میں دہشتگردی کے لیئے استعمال ہونی تھی

انٹیلیجنس ایجنسی کی خبر پر پنجاب پولیس کی کاروائی


فیکٹری ایریا میں واقع امام بارگاہ حسینیہ کے باہر کھڑی مشکوک گاڑی پکڑلی گئی
ڈی آء جی آپریشنز لاہور حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو ہراست میں لے لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے، ان جا مزید کہنا تھا کہ گاڑی ممکنہ طور پہ محرم الحرام میں دہشتگردی کے لیئے استمال کی جاسکتی تھی

Breaking News

سعودی عرب
(قطیف)
مسجد و امام بارگاہ الحسینیہ الحیدریہ پر مجلسِ عزا کے دوران داعش دہشتگردوں کی فائرنگ،
5 عزادارانِ امام حسین ع شہید جب کہ متعدد عزادارانِ امامِ مظلوم ع زخمی.
سعودی عرب میں واقع قطیف شہر شیعہ اکثریتی آبادی والا علاقہ ہے، جہاں ہر سال محرم الحرام مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے.
آج شب عشرہء محرم کے سلسلے کی دوسری مجلس میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے دو ہتھیاربند دہشتگردوں نے عزادارانِ امام حسین ع کو دہشتگردی کا نشانہ بنایہ، جس کے نتیجے میں 5 عزاداران شہید اور 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے مزید شہادتوں کا خدشہ بھی بتایا جاتا ہے.

جب کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.



A Shiite Momin Injured in Qatif Hussainiya Haidriya Imam Bargah
Martyred Shiite Momin in Qatif
(Photo: Qatif News)

Wednesday, October 14, 2015

علامہ شہنشاہ حسین نقوی

"حکومت جمہوری ہو یا فوجی ہم عزاداری سے اک انچ پیچھے نہیں ہٹینگے"

یہ بات انہوں نے وزارت داخلہ کے محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے رد عمل میں کہی، جس میں وزارت داخلہ نے جلوس عزاء کے لیئے پرمٹ کو لازمی قرار دیا ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں کے لیئے تو کوئی پرمٹ نہیں لیکن سیدالشہداء کی عزاداری کے لیئے پرمٹ کیوں؟؟
ہمیں عزادارئ سیدالشہداء کے لیئے کسی کی پرمٹ کی ضرورت نہیں.
وہ جلوس جو پچھلے سال نکلے تھے وہ سب جلوس نکالے جائینگے خواہ انکی پرمٹ ہو یا نہ ہو.

یکم محرم الحرام کی دعا.

"یکم محرم الحرام کی دعا"
اَللَّهُمَّ انْتَ ٱلإِلٰهُ ٱلْقَدِيمُ
وَهٰذِهِ سَنَةٌ جَدِيدَةٌ
فَاسْالُكَ فِيهَا ٱلْعِصْمَةَ مِنَ ٱلشَّيْطَانِ
وَٱلْقُوَّةَ عَلَىٰ هٰذِهِ ٱلنَّفْسِ ٱلامَّارَةِ بِٱلسُّوءِ
وَٱلاِﹾشْتِغَالَ بِمَا يُقَرِّبُنِي إِلَيْكَ يَا كَرِيمُ
يَا ذَا ٱلْجَلاَلِ وَٱلإِكْرَام
يَا عِمَادَ مَنْ لاَ عِمَادَ لَهُ
يَا ذَخِيرَةَ مَنْ لا ذَخِيرَةَ لَهُ
يَا حِرْزَ مَنْ لاَ حِرْزَ لَهُ
يَا غِيَاثَ مَنْ لاَ غِيَاثَ لَهُ
يَا سَنَدَ مَنْ لاَ سَنَدَ لَهُ
يَا كَنْزَ مَنْ لاَ كَنْزَ لَهُ
يَا حَسَنَ ٱلْبَلاَءِ
يَا عَظِيمَ ٱلرَّجَاءِ
يَا عِزَّ ٱلضُّعَفَاءِ
يَا مُنْقِذَ ٱلْغَرْقَىٰ
يَا مُنْجِيَ ٱلْهَلْكَىٰ
يَا مُنْعِمُ يَا مُجْمِل
يَا مُفْضِلُ يَا مُحْسِنُ
انْتَ ٱلَّذِي سَجَدَ لَكَ سَوَادُ ٱللَّيْلِ وَنُورُ ٱلنَّهَارِ
وَضَوْءُ ٱلْقَمَرِ وَشُعَاعُ ٱلشَّمْسِ
وَدَوِيُّ ٱلْمَاءِ وَحَفِيفُ ٱلشَّجَرِ
يَا اللَّهُ لاَ شَرِيكَ لَكَ
اَللَّهُمَّ ٱجْعَلْنَا خَيْراً مِمَّا يَظُنُّونَ
وَٱغْفِرْ لَنَا مَا لاَ يَعْلَمُونَ
وَلاَ تُؤَاخِذْنَا بِمَا يَقُولُونَ
حَسْبِيَ ٱللَّهُ لاَ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ
عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ
آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا
وَمَا يَذَّكَّرُ إِلاَّ اوْلُوٱ ٱلالْبَابِ
رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا
وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ انْتَ ٱلْوَهَّابُ.

السلام علیک یااباعبداللہ الحسین ع

ڈوبا ہُوا لہُو میں محرم کا چاند ہے،
یہ فاطمہ س کے واسطے ماتم کا چاند ہے...
  
"السلام علی الحسین ع و علی ابن الحسین ع
وعلی اولاد الحسین ع وعلی اصحاب الحسین"

Tuesday, October 13, 2015

غیبتِ امام (عجل اللہ فرجک) میں ایک مومن کی ذمہ داریاں

• امام ع کی حقیقی معارفت رکھنا


• آپ ع کے ظہور کی تعجیل کے لیئے شب و روز دعا کرنا


• آپ ع کے ظہور کا انتظار کرنا


• آپ ع کی جدائی میں غمزدہ رہنا


• جب بھی آپ ع کا اسمِ پاک لیا جائے تو عاجزی اور ادب کے ساتھ اٹھ کھڑے ہونا


• آپ ع کے اجدادِ کریمین ع کے مصائب سن کر گریہ کرنا


• لوگوں کے دلوں میں امام ع کی معارفت کو اجاگر کرنا

العجل العجل یاامام عج

Monday, October 12, 2015

استقبالِ ایامِ عزاء

مظلوم کا غم گردشِ دؤراں سے جدا ہے،
یہ درد ہر اک دل کے خزانے میں چھپا ہے،
ہر وقت جھپکتی ہوئی آنکھوں کو ذرا دیکھ،
گر ماتمِ شبیر ع نہیں ہے تو یہ کیا ہے؟

Saturday, October 10, 2015

Gen. Hussain Hamadani

جنرل حسین ہمدانی (شہید)
یکم جنوری 1955 میں ایران کے شہر ہمدان میں پیدا ہوئے.


ہمدانی ایک بہادر ایرانی کمانڈر تھے.
شام میں سول جنگ کے دوران انہوں نے شامی حکومت کے صلاحکار کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں، ساتھ ہی ساتھ انہوں شامی حکومت کی حمایت میں آپریشن میں قدس فورس میں بھی حصہ لیا.


آپ روضہء بیبی زینب سلام اللہ علیہا کی سیکیورٹی انچارج کے اہم عہدے پر مقرر تھے.

حسین ہمدانی 7 اکتوبر 2015 کو شام کے شہر حلب میں داعش کے دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوگئے.


Picture: Fars News Agency.

Salaam Ya Hussain asw

تیرا ذکر ہے وضو میرا
تیرا عشق میری نماز ہے
تو بخش دیتا ہے حُر ع کو بھی
تو بڑا غریب نواز ہے
تو نبی صہ کی پشت پہ ہو اگر
تو نمازِ حق بھی رکی رہے
تو حسین ع ہے، ہاں حسین ع ہے
تو نماز کی بھی نماز ہے
تو عبادتوں کا سجود ہے
تو شہادتوں کا قیام ہے
تو ولایتوں کا رکوع بھی ہے
تو ہی لاالہ کا راز ہے
حسین ع بس تو حسین ع ہے

Mirpurkhas

سپاہ صحابہ کے دھشتگردوں کی ہزارہ امام بارگاہ پہ فائرنگ.
دھشتگردوں نے امام بارگاہ کی گیٹ پر اس وقت فائرنگ کی جس وقت امام بارگاہ کے اندر مومنین محرم الحرام کے حوالے سے تیاریاں کرنے میں مشغول تھے.
فائرنگ کے نتیجے میں ایک محافظ زخمی ہوگیا جس کو سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کردیا گیا.

Thursday, October 8, 2015

Ayat-e-Mubahila

Sura: 3 - aal-`Imraan (The Family of `Imraan) Ayat: 61

فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ 

پیغمبر علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی
 لعنت قرار دیں

[YOUSAF ALI] If any one disputes in this matter with thee, now after (full) knowledge Hath come to thee, say: "Come! let us gather together,- our sons and your sons, our women and your women, ourselves and yourselves: Then let us earnestly pray, and invoke the curse of Allah on those who lie!"

[ PICKTHAL ] And whoso disputeth with thee concerning him, after the knowledge which hath come unto thee, say (unto him): Come! We will summon our sons and your sons, and our women and your women, and ourselves and yourselves, then we will pray humbly (to our Lord) and (solemnly) invoke the curse of Allah upon those who lie.

[ SHAKIR ] But whoever disputes with you in this matter after what has come to you of knowledge, then say: Come let us call our sons and your sons and our women and your women and our near people and your near people, then let us be earnest in prayer, and pray for the curse of Allah on the liars.

Hadees-E-Kissa


23 Zil-Hajj Nuzool-E-Hadees-E-Kissa